اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2017 - 23:36

عرب ذرائع کے مطابق یمن میں متحدہ عرب امارات کا جنگی جہاز یمن پر بمباری کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یمن میں متحدہ عرب امارات کا جنگی جہاز یمن پر بمباری کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں امارات کے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ امارات کی خبررساں ایجنسی کے مطابق امارات کا جنگی طیارہ یمن پر بمباری کے دوران  فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔