شام کے امور میں فرانس کے خصوصی نمائندے نے ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر جابری انصاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شام کے امور میں فرانس کے خصوصی نمائندے فرانک ژلہ نے ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر جابری انصاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔