مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا ۔صدر میکرون نے کہا کہ ایسے تمام غیر ملکی افراد جو بغیر دستاویزات کے فرانس میں مقیم ہیں ۔ اگر وہ دہشت گردی اور جرائم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل تیونس سے تعلق رکھنے والے شخص نے دو خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل اسے دکان سے چوری کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم ایک دن بعد اسے رہا کردیا تھا ۔
اجراء کی تاریخ: 16 اکتوبر 2017 - 09:34
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا ۔