مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں دہرا معیار بالکل غلط ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کاخفیہ ایجنڈا نہیں ہوناچاہیے۔ روسی صدر نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کسی کےسیاسی مفادکےلیے دہشت گردوں کواستعمال نہیں کیاجاناچاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کراورایک دوسرےکاہاتھ تھام کرلڑی جانی چاہیے۔صدر پوتین نے کہا کہ خودمختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے، ایسی مداخلت سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں عدم استحکام ہوا۔پوتین نے مزید کہا کہ مستقل ممالک کےمعاملات میں مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ اور دہشت گردی کو فروغ ملا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2017 - 12:19
روسی صدر پوتین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں دہرا معیار بالکل غلط ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کاخفیہ ایجنڈا نہیں ہوناچاہیے۔