مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش بمبار وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دمشق میں تین خود کش بمباروں نے خالد بن ولید اسٹریٹ پر واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ تیسرے حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ہیڈکوارٹرز کے پیچھے گھیر لیا اور فرار ہونے کی جگہ نہ ملنے پر اس نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ شامی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں تین حملہ آوروں کے علاوہ ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 اکتوبر 2017 - 21:55
شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش بمبار وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔