مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے ایک پینل نے سیکولر کردار کو اُجاگر کرنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے " ایم " اور بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) سے حرف " ایچ "حذف کرنے کی تجویز دی ہے۔ ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ تجویز یو جی سی کی جانب سے قائم اے ایم یو کے لئے قائم آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ میں موجود ہے۔ اس آڈٹ میں بی ایچ یو کا احاطہ نہیں کیا گیا ہے لیکن مذہبی شناخت کے خاتمے کی سفارش کا حوالہ موجود ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2017 - 13:45
ہندوستانی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے ایک پینل نے سیکولر کردار کو اُجاگر کرنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے " ایم " اور بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) سے حرف " ایچ "حذف کرنے کی تجویز دی ہے۔