افغانستان میں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے ہلمند میں داعش رہنماؤں سے ملاقات کے بعد طالبان کو داعش کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش اور طالبان کا ہدف ایک ہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جمہور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے ہلمند میں داعش رہنماؤں سے ملاقات کے بعد طالبان کو داعش کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش اور طالبان کا ہدف ایک ہی ہے۔

قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرزاق کے مطابق طالبان کے رہنما نے 11 دن قبل ہلمند کے شہر موسی قلعہ  کا دورہ کیا اور اور طالبان کو داعش کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے ملا ہیبت نے داعش کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ایسا کیا ہے۔ قندھار پولیس کے سررباہ کے مطابق ملا ہیبت اللہ کو اس سفر میں پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی حمایت بھی حاصل تھی۔ واضح رہے کہ داعش میں طالبان کے سابق کمانڈر اور افراد موجود ہیں ۔