مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے ایک ہی چیز کارگر اور مؤثر ثابت ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 25 سال سے تمام امریکی صدور نے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی اور بہت سے معاہدے بھی طے پائے جن پر خطیر رقم بھی خرچ کی گئی لیکن تمام معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی شمالی کوریا کی جانب سے ان کی خلاف ورزی کی گئی اور تمام مذاکرات بے نتیجہ رہے لیکن اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لئے صرف ایک ہی چیز کارگر ثابت ہوگی۔ ادھر امریکی وزارت دفا ع کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت دفاع صدر ٹرمپ کو شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی تجویز پیش کرسکتا ہے اور محکمے کا کام صدر کے حکم کی تعمیل کرنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 اکتوبر 2017 - 11:22
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے ایک ہی چیز کارگر ثابت ہوگی۔