امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وزیر دفاع جیم میٹس بھی آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی  وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وزیر دفاع جم میٹس بھی آئیں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دونوں اعلیٰ حکام پاکستان کو مسلح وہابی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ختم کرنے کا سخت پیغام دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق برسراقتدار آنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی مایوسی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اب کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ اگست میں انہوں نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھی لگایا۔