مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان اربوں ڈالر کے 10 بڑے سمجھوتے طے پاگئے ہیں اور دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظءار کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے مشرق وسطی سمیت خطے میں موجود کشیدگی کے پرامن حل پر اتفاق کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، روس سے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم خریدے گا ، ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت تین ارب ڈالر سے زائد ہے ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان دورہ روس پر آئے ہیں، جو کسی بھی سعودی سربراہ کا پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران شاہ سلمان نے روس کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ روس شام کی اپوزیشن کو متحد کرنے کےلیے سعودی عرب کے اقدام کی حمایت کرتا ہے تاکہ وہ امن مذاکرات کا حصہ بن سکے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اکتوبر 2017 - 12:51
سعودی عرب اور روس کے درمیان اربوں ڈالر کے 10 بڑے سمجھوتے طے پاگئے ہیں اور دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔