مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے الحویجہ علاقہ کو آزاد کرالیا ہے اور اس علاقہ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
الحویجہ آپریشن کے کماںڈر جنرل رشید یار اللہ نے کہا ہے کہ الحویجہ کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے اس نے کہا کہ اس آپریشن میں عراقی فورسز کے ہمراہ عراقی رضاکار دستے بھی شریک تھے۔ جنرل رشید یاراللہ نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کی اب عراق میں کوئی جگہ نہیں۔