مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد الجولانی زخمی ہونے کے بعد بیہوش ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کواشنکوف کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے ادلب میں الصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر بمباری کی جس میں ہتھیاروں کے انبار کو تباہ کردیا گیا اور اس حملے میں انصرہ فرنٹ کے سربراہ الجولانی سمیت 12 دہشت گرد کمانڈر اور دو درجن سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جو ایک اجلاس میں شریک تھے۔
اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2017 - 10:58
روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد الجولانی زخمی ہونے کے بعد بیہوش ہوگئے ہیں۔