مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں اردوغان کا سرکاری طور پراستقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر اردوغان باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ایران اور ترکی کے صدور اس ملاقات میں عراقی کردستان کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ دونوں صدور شام میں قیام امن کے سلسلے میں بھی گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2017 - 13:42
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں صدر حسن روحانی نے ان کا سرکاری طور پراستقبال کیا۔