ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر ایئر پورٹ سے متصل ہندوستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح علیحدگی پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 3 ہندوستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر ایئر پورٹ سے متصل ہندوستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح علیحدگی پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 3  ہندوستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس آفیسر ایس پی وید کا کہنا تھا کہ متعدد مسلح افراد نے سری نگر کے انتہائی سکیورٹی کے حامل کیمپ پر حملہ کیا، جس میں ہینڈ گرنیڈ اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کا یہ کیمپ سری نگر ایئرپورٹ کے ساتھ منسلک ہے، جو انڈین ایئر فورس کے زیر انتظام ہے۔