میانمار کی ریاست راکھائن میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والے مظالم کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے 10 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی ریاست راکھائن میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والے مظالم کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے 10 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روہنگیا مہاجرین کشتی کے ذریعہ سمندری راستے سے بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی کشتی سمندر کی موجوں کی نذر ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔