افغان حکام کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد افغان فورسز نے فضائی حملے میں داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد افغان فورسز نے فضائی حملے میں داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔افغان حکام کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع اچن میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خفیہ ٹھکانوں پرحملے کئے۔حکام کے مطابق فضائی کارروائی میں داعش کے مقامی کمانڈر قاری سیف اللہ سمیت 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ضلع اچن میں گزشتہ ہفتے فضائی کارروائیوں میں4 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔