مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی پولیس سربراہ کے مطابق سکیورٹی چیک پوسٹس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا،طالبان کے خلاف کارروائی لوگر میں کی گئی۔ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 15 دہشت گرد ہلاک،12 زخمی ہوگئے ۔ طالبان دہشت گردوں کو وہابی مدارس اور ادارون کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2017 - 00:38
افغانستان کے صوبے لوگر میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔