مدافع حرم شہید محسن حججی کا پیکر پاک وطن واپس پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مہرآباد ایئرپورٹ پراعلی سول اور فوجی حکام نے والہانہ استقبال کیا ۔ شام میں داعش نے اسیر کرنے کے بعد شہید محسن حججی کا سر کاٹ دیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدافع حرم شہید محسن حججی کا پیکر پاک وطن واپس پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مہرآباد ایئرپورٹ پراعلی سول اور فوجی حکام نے والہانہ استقبال کیا ہےشام میں  داعش نے اسیر کرنے کے بعد شہید محسن حججی کا سر کاٹ دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شہید محسن حججی کے پیکر پاک کی کل مشہد مقدس میں تشییع کی جائے گی اور شہید کے پیکر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کا طواف کرایا جائے گا اور بدھ کے دن تہران میں شہید محسن حججی کے پیک پاک کی تشییع کی جائے گی جبکہ جمعرات کے دن شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ ان کے آبائی وطن نجف آباد میں کی جائے گي اور اس کے بعد شہید محسن حججی کے پیکر پاک کو نجف آباد کے گلزار شہداء میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔