عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے صوبہ کردستان میں مسعود بارزانی کی طرف سے ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی ارضی سالمیت کے لئے ٹھوس اقدام عمل ميں لائیں گے۔ ادھر ترکی اور ایران نے بھی اس ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے صوبہ کردستان میں باغی رہنما مسعود بارزانی کی طرف سے ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی ارضی سالمیت کے لئے ٹھوس اقدام عمل ميں لائیں گے۔ ادھر ترکی اور ایران نے بھی اس ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کررکھا ہے۔ حیدر العبادی نے کہا کہ کردستان کی زیادہ تر مشکلات داخلی ہیں ہم اپنے کرد بھائيوں کو اپنے سے جدا نہیں ہونے دیں گے عراق تمام عراقی اقوام کے لئے ہے اور تمام اقوام کے لئے باقی رہےگا  قوم اور قبیلہ کے نام پر عراقی سرزمین کو عراق سے الگ ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ داعش پر فتح حاصل ہونے کے بعد اب عراقی قوم کو کردستان میں ریفرنڈم کے نئے چیلنج کا سامنا ہے لیکن ہم عراق کی ارضی سالمیت کے لئے ٹھوس قدم اٹھائیں گے۔