مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک و قوم کاد فاع کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع نے نئے درسی سال کے آغاز اور ہفتہ دفاع کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور ایرانی جوان دشمن ہر وار کو ناکام بنانے اور انھیں منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران کو اپنے ملکی دفاع اور دفاعی سازو سامان کی تیاری کے سلسلے میں کسی کی اجازت حاصل کی ضرورت نہیں ، ہمیں اپنی ضروریات کے مطابق ملک دفاع کو مضـوط بنانا ہے اور ہم اس راستے پر گامزن ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ خرمشہر بیلسٹک میزائل اسی سلسلے کی ایک ادنی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ خرمشہر بیلسٹک میزائل 2000 کلومیٹر تک اپنے متعدد اہداف کو نشانہ بناے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل میں کئی وار ہیڈ لینے کی صلاحیت موجود ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2017 - 17:41
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔