مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ہندوستان پر کشمیریوں کی نسلی اور جغرافیائی شناخت ختم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ کشمیر میں ہندو اکثریت قائم کرنے کیلئے ہندوستان ڈیمو گرافک تبدیلیاں لا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تحریری جواب جمع کروادیا جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں کشمیرمیں بھارت جغرافیائی تبدیلی کی کوشش کررہاہے اور وادی میں باہر سے لاکر ہندووں کی آباد کاری کے ذریعےمسلم اکثریت آبادی کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جب کہ وادی میں بسنے والے کشمیریوں کی زبردستی شناخت تبدیل کی جارہی ہے ۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ وزیر خارجہ نے بھی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظالم کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کشمیر کی صورتحال پر 27 اپریل 2017 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو تفصیلی خط لکھا جب کہ خط کو 18 مئی 2017 کو سکیورٹی کونسل کی سرکاری دستاویز کے طور پر تقسیم کیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2017 - 19:33
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ہندوستان پر کشمیریوں کی نسلی اور جغرافیائی شناخت ختم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ کشمیر میں ہندو اکثریت قائم کرنے کیلئے ہندوستان ڈیمو گرافک تبدیلیاں لا رہا ہے۔