مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقہ ڈھوڈہ میں رشتہ کے تنازعے پر رشتہ داروں نے فائر نگ کردی۔ ملزمان نے مقتولین کو اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ عشاء کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔فائرنگ سے4 بھائی عبدالحکیم، حضرت نور، لقمان اور صاحب نور ہلاک ہوگئے۔ پولیس کاکہناہےکہ ہلاک ہونے والے مقامی مدرسے میں معلم تھے۔تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2017 - 00:34
پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔