مہر خبرررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ زید بن رعد حسین نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا نسلی طور پر صفایا کیا جارہا ہے جبکہ یمن کے نہتے عوام اور بچوں کے قتل عام کی ذمہ داری سعودی عرب اور اس کے اتحاد پر عائد ہوتی ہے سعودی عرب ، میانمار اور اسرائیل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ رعد حسین نے کہا کہ یمنی بچوں کی ہلاکت کی براہ راست ذمہ داری سعودی عرب اور اس کے اتحاد پر عائد ہوتی ہے۔ زید بن رعد حسین نے یمنی بچوں کے قتل عام کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ رعد حسین نے کہا کہ میانمار میں مسلمان اقلیت کا جان بوجھ کر صفایا کیا جارہا ہے انھوں نے میانمار کے مسلمانوں کے خلاف میانمار کی حکومت کی بربریت کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ زید بن رعد حسین نے کہا کہ اسرائیل، سعودی عرب اور میانمار کے مظالم یکساں ہیں تینوں ممالک آشکارا طور پر انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں اور تینوں ممالک میں ظلم و بربریت کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 ستمبر 2017 - 17:25
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا نسلی طور پر صفایا کیا جارہا ہے جبکہ یمن کے نہتے عوام اور بچوں کے قتل عام کی ذمہ داری سعودی عرب اور اس کے اتحاد پر عائد ہوتی ہے سعودی عرب ، میانمار اور اسرائیل میں ظلم و بربریت کے لحاظ سےکوئی فرق نہیں ہے۔