اسرائیل کے متعدد صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حال ہی میں جس سعودی شہزادے نے خفیہ ملاقات کی تھی وہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ اسرائیلی ریڈیو نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ایک شہزادے نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا جس میں اس نے اسرائیلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل حکام کے ساتھ سازشی مذاکرات میں حصہ لیا۔ اب اسرائیل کے متعدد  صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حال ہی میں جس سعودی شہزادے نے خفیہ ملاقات کی تھی وہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان تھے۔