مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت انصاف نے کہا کہ عوامی پیسے کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر مقدمہ چل سکتا ہے۔ اسرائیلی وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ عوامی پیسوں کے ناجائز استعمال پر انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وزارت کے مطابق ’کیٹرنگ افیئر‘ کے نام سے معروف اسکینڈل میں سارہ نیتن یاہو نے یہ غلط بیان دے کرکہ وزیراعظم ہاؤس میں خانساماں نہیں، عوامی پیسے سے باہر سے کھانا منگوایا تھا۔ اس طرح اسرائیلی حکومت کو 85 ہزار یورو کا خرچ برداشت کرنا پڑا تھا۔ وزیراعظم نیتن یاہو بھی کرپشن کے شبہ میں زیرتفتیش ہیں جبکہ وزیر اعظم نیتن یاہو کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 ستمبر 2017 - 00:47
اسرائیلی وزارت انصاف نے کہا کہ عوامی پیسے کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر مقدمہ چل سکتا ہے۔