اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نےکہا ہے کہ انہیں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش ہے میانمار حکومت کومسلمانوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نےکہا ہے کہ انہیں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش ہے میانمار حکومت کومسلمانوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔
اطلاعات کے مطابق میانمارکے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہو ا ،جس میں روہنگیامیں موجود مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا میں مسلمانوں کا قتل عام فوری طور پر بند کرتے ہوئے مسلمانوں کی حفاظت کرے۔سلامتی کونسل کا اجلاس انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر بلا یا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2لاکھ70ہزارروہنگیامسلمان بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود ہیں،جبکہ مزیدایک لاکھ متاثرین بنگلہ دیش آنےکی کوشش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ،جہاں بدھسٹوں اورفوج نے صوبےراکھائن میں مسلمانوں کے مزید گھرجلادیے ہیں۔