مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ کے مشیر انور قرقاش نے قطر کی طرف کویت کی ثالثی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل کرنے کے سلسلےمیں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے 13 مطالبات پر عمل بہت ضروری ہے۔ اطلاعات کے مطابق انور قرقاش نے کہا کہ وقت ضائع کرنا قطر کے حق میں نہیں ہے قطر کو حکمت عملی کے ذریعہ بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں 13 مطالبات پر عمل کرنا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 8 ستمبر 2017 - 18:23
متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ کے مشیر انور قرقاش نے قطر کی طرف کویت کی ثالثی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل کرنے کے سلسلےمیں سعودی عرب کے 13 مطالبات پر عمل بہت ضروری ہے۔