مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زحاروا نے شمالی کوریا پر امریکہ کےدباؤ کو بے جا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اشتعال انگیزی کے پیش نظر شمال مشرقی ایشیا میں تباہ کن صورتحال جنم لے سکتی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں امریکہ کے تحریک آمیز اقدامات کے نتیجے میں تباہ کن جنگ چھڑ سکتی ہے روسی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو تحریک آمیز اقدامات کے بجائے مذاکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 8 ستمبر 2017 - 17:28
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شمالی کوریا پر امریکہ کےدباؤ کو بے جا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اشتعال انگیزی کے پیش نظر شمال مشرقی ایشیا میں تباہ کن صورتحال جنم لے سکتی ہے۔