اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ جن عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے امن معاہدے نہیں انکے رہنماؤں کے ساتھ مختلف سطح پر خفیہ تعاون چل رہا ہےاور ان ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی دفتر خارجہ میں نئے عبرانی سال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جن عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے امن معاہدے نہیں انکے رہنماؤں کے ساتھ مختلف سطح پر خفیہ تعاون چل رہا ہےاور ان ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی تاریخ میں اتنے زیادہ رابطے عرب ملکوں سے کبھی نہیں ہوئے جو ان دنوں ہورہے ہیں۔  نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی تعلقات خصوصا لاطینی امریکہ کے ملکوں کے ساتھ رابطوں کا دائرہ وسیع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ عرب اسرائیل تعلقات بھی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں امریکہ کا اہم ہاتھ ہے۔