اقوام متحدہ میں شمالی کوریاکےمندوب نے حالیہ میزائل تجربےکو امریکہ کیلئے بہترین تحفہ قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا ملکی دفاعکو مضبوط بنانے کے لئےم زيد میزائل تجربے کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شمالی کوریاکےمندوب نے حالیہ میزائل تجربےکو امریکہ کیلئے بہترین  تحفہ قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا ملکی دفاعکو مضبوط بنانے کے لئےم زيد میزائل تجربے کرےگا۔ جینوا میں اقوام متحدہ کے انسداداسلحہ اجلاس میں شمالی کوریا کے مندوب ہان تائی سونگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کاحالیہ میزائل تجربہ ملکی دفاع میں کیا گیا، شمالی کوریا کاحالیہ میزائل تجربہ امریکہ کیلئے شاندارتحفہ ہے۔امریکہ شمالی کوریا پردباو بڑھاتارہا تواسے مزید تحفے ملیں گے،شمالی کوریا نے دودن قبل چھٹا بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔جس کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ جزيرہ نما کوریا میں کشیدگي کو ہوا دے رہا ہے۔