پاکستان کے مختلف شہروں میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پرہونے والے بہیمانہ اور وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پرہونے والے بہیمانہ اور وحشیانہ  مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں ۔ ملتان، بہاولنگر، ٹھٹھہ اور دادو سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں کیے گئے مظاہروں میں حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ملتان کے نواں شہر چوک میں قومی امن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ بہاول نگر میں میانمار حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا۔دادو میں صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان نے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ریلی نکالی۔ٹھٹھہ میں بھی شہریوں نے پریس کلب تک مارچ کیا۔