چینی صدر شی جن پنگ نے چین کے جنوب مشرقی شہر شیامن میں برکس رکن ممالک کے سالانہ سربراہی اجلاس کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے چین کے جنوب مشرقی شہر شیامن میں برکس  رکن ممالک کے سالانہ سربراہی اجلاس کا آغاز کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اجلاس میں برکس ممالک کے سربراہان ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر ولادیمیر پیوتین، برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر، اور جنوبی ایشیاء کے صدر جیکب زوما شریک ہیں۔