روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے شام کے امور میں خصوصی نمائندے نے تہران میں ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے شام کے امور میں خصوصی نمائندے نے تہران میں ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال ، شام میں دہشت گردوں کے خلاف آّپریشن اور آزاد شدہ علاقوں میں امن و سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سفر کامقصد روس اور ایران کے درمیان سیاسی اور فوجی شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو مزيد مستحکم بنانا ہے۔