مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سان فرانسسکو میں روس کا قونصل خانہ اور دو تجارتی مشن بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے روس کی جانب سے امریکی سفارتی عملے میں کمی کرنے کے ردعمل میں روس کو ہفتے تک سان فرانسسکو میں قائم قونصل خانے کے ساتھ نیویارک اور واشنگٹن میں تجارتی مشن بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ روس نے یہ اقدام اپنے سفارتکاروں کو امریکہ سے نکالے جانے کے اقدام کے جواب میں کیا تھا۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی اقدام کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2017 - 18:05
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سان فرانسسکو میں روس کا قونصل خانہ اور دو تجارتی مشن بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔