اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ہرمزگان کے بچوں کو ایک علمی مقابلہ میں شیراز لے جانے والی بس داراب کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے 9 طالبات سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ صوبہ ہرمزگان میں عام سوگ کا اعلان کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ہرمزگان کے بچوں کو ایک علمی مقابلہ میں شیراز لے جانے والی بس داراب کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے 9 طالبات سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ صوبہ ہرمزگان میں عام سوگ کا اعلان کردیا گيا ہے۔ اس حادثے میں 30 سے زائد طالبات زخمی بھی ہوئی ہیں ۔ ایران کے نائب صدر جہانگیری  نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جبکہ وزیرتعلیم  بھی حادثے کے مقام پر داراب پہنچ گئے ہیں۔زخمی اور جان بحق طکلبات کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبات کی تشییع جنازہ اور تدفین  کل صوبہ ہرمزگان میں ہوگی جہاں عام سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔