مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے ہائی کمشنر نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے شہریت کا مطالبہ کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی کا کہنا تھا کہ میانمار کی ریاست راکھین میں امن حاصل کرنے اور روہنگیا مسلمانوں کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے انہیں شہریت فراہم کرنا لازمی ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمان اقلیت میں ہیں اور مقامی حکومت انہیں بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ ملکی شہریت دینے سے بھی انکاری ہے۔ میانمار میں اس اقلیت کے خلاف ہونے والی پرتشدد واقعات میں اب تک ہزاروں روہنگیا مسلمان شہید اور تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2017 - 00:15
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے ہائی کمشنر نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے شہریت کا مطالبہ کر دیا ہے۔