امریکہ اور جاپان کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور جاپان کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے قومی سلامتی کے سیکرٹریٹ کے سربراہ شوتارو یاچی نے سان فرانسسکو کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر سے دو مرتبہ ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی جب شمالی کوریا نے ہفتے کے روز بحیرہ جاپان کی جانب میزائل فائر کیے تھے۔دونوں عہدیداروں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے ساتھ ساتھ اس کے اقدامات سے متعلق معلومات کے تجزیاتی نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا میں اشتعال انگیزی کو فروغ دے رہا ہے۔