روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تعینات روس کے ایئر دفاعی سسٹم نے اب تک اسرائیل کے 3 ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تعینات روس کے ایئر دفاعی سسٹم نے اب تک اسرائیل کے 3 ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ الیگزینڈر نوویکوف نے کہا ہے کہ شام میں روسی فضائی دفاعی سسٹم میں ڈرون طیاروں کو مارگرانے کی صلاحیت موجود ہے اور اب تک شام میں روسی ايئر دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے تین ڈرون طیاروں کو مارگرایا ہے۔ روس کے مطابق 9  اپریل، 20 مئی اور 6 جولائی کو روسی ایئر دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔