رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت کے اہم وظائف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت قراردیا۔