مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر چاقو بردار شخص نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بکنگھم پیلس کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے چاقو بردار شخص کو روکا جس پر اس نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جس وقت برطانیہ کے شاہی محل پر حملہ ہوا تو اس وقت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اسکاٹ لینڈ میں موجود تھیں جب کہ شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی چھٹیوں پر تھے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2017 - 11:23
برطانوی دارالحکومت لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر چاقو بردار شخص نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔