امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوغآن سے ملاقات اور گفتگوکی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوغآن سے ملاقات اور گفتگوکی ۔اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں شام اور عراق کے بحران سمیت علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ ذرائع کے مطابق میٹس اور اردوغان  کی اس ملاقات میں عراق کے شمالی حصے میں کردوں کی طرف سے آزادی کے سوال پر ایک ریفرنڈم کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ۔اس میٹنگ میں روس کی جانب سے ترکی کو فراہم کیے جانے والے ایس 400 نامی میزائل سسٹم پر بھی بات کا امکان تھا۔ امریکا اس ڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی پر ناخوش دکھائی دیتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ اردن کا دورہ مکمل کر کے ترکی پہنچے تھے۔