مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ جیمز کلپر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیتے کہا ہے کہ ڈوللڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ جیمز کلپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بحیثیت امریکی صدر ہونے پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیے ٹرمپ کا پالیسی بیان خوفناک اور پریشان کن ہے۔ امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے کی گئی تقریر پر سابق سی آئی اے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لیے ٹرمپ کا پالیسی بیان خوفناک اور پریشان کن ہے۔
سابق ڈائریکٹر سی آئی اے نے امریکی صدر کے رویے کو منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل انتہائی غیر مہذب، اخلاق اور روایات کے خلاف ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’انہیں گذشتہ رات کے بعد خاموش رہنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ اصل ٹرمپ سامنے آرہا ہے۔ سی آئی اے کے سابق سربراہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کو جوہری کوڈز تک رسائی دینے کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔