مہر خبررساں ایجنسی اخبار ٹیلیگراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک نے پہلے وہابی دہشت گردوں کو شام جانے اورشامی حکومت کو گرانے کے لئے سہولیات فراہم کیں ، لیکن اب یورپ میں داعش کے شکست خوردہ لشکر کی واپسی سے خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔ یورپی ممالک سے عراق اور شام میں 27 ہزار دہشت گرد داعش میں شامل ہوئے ہیں۔ داعش کو شام اور عراق مین تاریخی شکست کا سامنا ہے داعش دہشت گرد اپنی شکست کا ذمہ دار ان ممالک کو قراردے رہی ہے جنھوں نے پہلے انھیں عراق اور شام ميں جانے کے لئے سہولیات فراہم کیں لیکن تین چار سال تک مدد جاری رکھنے کے بعد ان کی امداد بند کردی جس کے بعد داعشی دہشت گرد یورپی ماملک پنہچ کر مختلف طریقوں سے یورپی شہریوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جن میں فائرنگ ، چاقوؤں سے حملے اور گاڑیون کو پیدل افراد کو کچلنا بھی شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2017 - 11:46
یورپی ممالک نے پہلے وہابی دہشت گردوں کو عراق اور شام جانے اورشامی حکومت کو گرانے کے لئے سہولیات فراہم کیں ، لیکن اب یورپی ممالک پر داعش کے شکست خوردہ لشکر کی واپسی سے خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔