مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی جریدے نیوز ویک کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ سڈنی میں متحدہ عرب امارات کے مسافر بردار طیارے کو بم دھماکے میں تباہ کرنے کی داعش کی سازش ناکام بنادی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے 4 دہشت گرد اماراتی طیارے کو بم دھماکے میں اڑانا چاہتے تھے ،جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیوی پولیس اور لبنانی خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن میں دہشت گردوں کو گرفتار کرکے منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد سڈنی سے دبئی آنے والی پرواز میں انتہائی اعلیٰ معیار کا دھماکا خیز مواد گڑیا میں بھر کر لے جانا چاہتے تھے۔اطلاعات کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے جن دہشت گردوں کو پکڑگیا ہےان کا منصوبہ تھا کہ اماراتی طیارے میں دھماکا خیز مواد سے بھری دو گڑیاں پہنچائی جائیں تاکہ جہاز کو اڑنے کے 20 منٹ کے اندر بم سے اڑایا جاسکے۔ طیارے میں 400 مسافر سوار تھے جو سڈنی سے دبئی جارہے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2017 - 08:07
سڈنی میں متحدہ عرب امارات کے مسافر بردار طیارے کو بم دھماکے میں تباہ کرنے کی داعش کی سازش ناکام بنادی گئی ۔