شام کے شہررقہ میں امریکی اور سعودی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شام کے 100شہری جاں بحق ہوگئے امریکہ داعش کے بہانے شام کے عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہررقہ میں امریکی اور سعودی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شام کے  100شہری جاں بحق ہوگئے امریکہ داعش کے بہانے شام کے عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رقہ میں اتوار کے روز سے امریکی سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 100شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ روز بیدو اور السخنی کے علاقوں میں 55شہری جاں بحق ہوئے۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق پیر کے روز ہونے والے حملوں میں 42شہری جاں بحق ہوئے جس میں 19بچے اور 12خواتین شامل ہیں۔ آبزویٹری کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ اتحادی طیاروں نے سٹی سینٹر میں واقع رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ادھر امریکی سعودی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے 250 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔