فرانس کے ساحلی شہر مارسیل میں ایک شخص نے 2 بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر اپنی تیز رفتار کار چڑھادی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے ساحلی شہر مارسیل میں ایک شخص نے 2 بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر اپنی تیز رفتار کار چڑھادی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کار ڈرائیور نے فرانس کے ساحلی شہر مارسیل کے دو مختلف بس اسٹاپس پر کھڑے لوگوں کو اپنی گاڑی سے نشانہ بنایا۔مقامی پولیس حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس واقعے میں ملوث مشتبہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوران یورپ میں مختلف مقامات پر کار حادثے اور چاقو سے وار کرنے کے کئی پُرتشدد واقعات پیش آئے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ ان واقعات کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرچکی ہے۔