مہرخبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سکیورٹی فورسز کے7 اہلکار ہلاک اور6 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام نے کہاکہ داعش کے 5 خود کش بمباروں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن کر بیجی کے علاقے المصفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 7سکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔ادھر وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جون 2014ء میں بغداد سے قریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع بیجی اور وہاں واقع عراق کے تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر قبضہ کر لیا تھا عراقی فورسز نے داعش کے قبضہ سے بیشتر علاقہ واپس لے لیا ہے لیکن اب بھی تلعفر اور بعض سرحدی علاقہ داعش کے قبضہ ميں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2017 - 21:27
عراق کے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سکیورٹی فورسز کے7 اہلکار ہلاک اور6 زخمی ہوگئے ہیں ۔