مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر لاریجانی کی صدارت میں ایران کی بارہویں کابینہ کے وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور انھیں اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے آج بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ میں وزراء کے حامی اور مخالف نمائندے اپنے اپنے دلائل پیش کررہے ہیں۔ اب تک تعلیم اور ٹیلی کام ، خزانہ ، خارجہ ، صحت اور سماجی امور کے وزراء کے حامی اور مخالف نمائندوں نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے بارہویں کابینہ کے لئے پیش کئے گئے وزراء کی صلاحیت ، لیاقت ، سابقہ کارکردگی اور قابلیت کا جائزہ لینے کے بعد انھیں اعتماد کا ووٹ دیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2017 - 13:14
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر لاریجانی کی صدارت میں ایران کی بارہویں کابینہ کے وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور انھیں اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے آج بھی جاری ہے۔