مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں سکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران 32 افراد کو ہلاک اور 107 کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلپائن میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پولیس کے خفیہ اہلکاروں نے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں واقع صوبے بولا کان میں بھیس بدل کر منشیات حاصل کرنے کی کوشش کی اور جب ڈرگ ڈیلرز آئے تو سیکیورٹی فورسز نے انہیں گھیر لیا، ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر فورسز اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 32 ڈرگ ڈیلرز مارے گئے۔ فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتے نے جون 2016 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے منیشات فروشوں اور اسے استعمال کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور اب تک منشیات کے خلاف کیے جانے والے سیکڑوں آپریشنز میں 3400 کے قریب اسمگلرز اور منشیات فروشوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2017 - 10:51
فلپائن میں سکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران 32 افراد کو ہلاک اور 107 کو گرفتار کرلیا ہے۔