اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی پارلیمنٹ کا بارہویں کابینہ کے وزراء کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس جاری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی پارلیمنٹ کا بارہویں کابینہ کے وزراء  کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس جاری ہے۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے تمام وزراء بھی پارلیمنٹ میں پہنچ چکے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے بارہویں کابینہ کے لئۓ پیش کئے گئے وزراء کی صلاحیت ، لیاقت ، سابقہ کارکردگی اور قابلیت کا جائزہ لینے کے بعد انھیں اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ صدر کے پارلیمانی امور کے معاون نے چند روز قبل بارہویں کابینہ کے وزراء کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کی تھی ۔